پنجاب حکومت نے مشن زیرو پلاسٹک کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ اور ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
اس مہم کے تحت پلاسٹک کے تیار کنندگان اور تاجروں کے آن لائن اندراج کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے صوبے کے نو بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک قائم کرے گی۔رجسٹریشن میں دلچسپی لینے والے مزید تفصیلات کے لئے آفیشل ویب سائٹEPD.PUNJAB.GOV-PK پر رابطہ کرسکتے ہیں۔