قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے آئندہ بجٹ میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے پرزور دیا ہے۔
آج (جمعرات) اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اور نگزیب سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محصولات کیلئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے قائم مقام صدر کو آئندہ بجٹ اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی میں کمی حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔