Wednesday, 01 January 2025, 11:41:02 pm
 
فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ نظام کو توسیع دینے پر کام جاری
December 29, 2024

ایف بی آر کی جانب سے حال ہی میں Faceless  کسٹمز Assessment سسٹم کے اجراء سے کنٹینرز کو کلیئر کرنے کے وقت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے منظور کردہ ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت اس نظام پر ابتدائی طور پر کراچی میں عملدرآمد کیا گیا۔

کراچی کے Appraisement کلیکٹوریٹس میں رات بارہ بجے کے بعد درآمدی سامان کے لئے جمع کرائے گئے تمام اعلامیوں کو جانچ کے لئے مرکزی Appraising یونٹ بھیجا جائے گا۔

اس اقدام سے کلیئرنس کا وقت کم کر کے تجارت میں سہولت ہو گی اور جانچ پڑتال کا عمل بھی موثر اور شفاف ہو گا۔

کراچی میں پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد اب اس سسٹم کا اجراء ملک کی بندرگاہوں اور سرحدی راہداریوں پر کیا جائے گا۔

جانچ پڑتال کرنے والوں اور پرنسپل Appraisers کی تعیناتی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پچپن افسران سینٹرل Appraising یونٹ میں تعینات کئے جا چکے ہیں۔