غزل کے مشہور گائیک پرویز مہدی کی اُنیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
وہ چودہ اگست اُنیس سو سینتالیس کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
پرویز مہدی نے گائیکی کی تربیت جے اے فاروق اور مہدی حسن سے حاصل کی۔
حکومت نے پرویز مہدی کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔
پرویز مہدی نے اپنے تیس سالہ فنی سفر میں سینکڑوں گیت گائے، وہ دو ہزار پانچ میں آج کے روز اٹھاون سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔