اردو،پنجابی اورپوٹھوہاری زبان کے معروف شاعرمحمدافضل المعروف باقی صدیقی کی آج 53ویں برسی منائی جارہی ہے۔
وہ بیس دسمبرانیس سوآٹھ کوراولپنڈی کے گائوں سہام میں پیدا ہوئے۔
انہوںنے میٹرک تک اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مقامی مدرسے میں ایک استاد کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔
وہ ریڈیوپاکستان راولپنڈی سے بھی منسلک رہے اورانہوں نے پوٹھوہاری زبان میں بے شمارگیت لکھے۔
باقی صدیقی انیس سوبہترمیں آج کے روزانتقال کرگئے اورانہیں راولپنڈی میں سپرد خاک کیاگیا۔