Tuesday, 07 January 2025, 01:54:34 am
 
معروف موسیقار شوکت علی ناشاد کی44 ویں برسی
January 03, 2025

معروف موسیقار شوکت علی ناشاد کی چوالیس ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

وہ گیارہ جولائی 1923کو دہلی میں پیدا ہوئے۔

شوکت علی ناشاد نے اپنے والد غلام حسین خان سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔

شوکت علی ناشاد کے کمپوز کئے گئے نغمات میں ''ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا''

'' لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے ''اور'' آپ کو بھول جائیں ہم اتنے تو بے وفا نہیں'' قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے انیس سو ترسٹھ سے انیس سو اسی کے درمیان پاکستانی فلموں کیلئے چار سو سے زائد گانے ترتیب دئیے۔

شوکت علی ناشاد آج ہی کے دن 1981میں انتقال کرگئے۔