سندھ حکومت نے بہبود تعلیم فنڈ کے تحت تین ہزار ایک سو ستاون وظائف کی منظوری دی ہے ۔
یہ منظوری سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے زیرصدارت کراچی میں ایک اجلاس میں دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہاکہ وظائف دینے کا مقصد مستحق اور ضرورتمند طلبہ کی مدد کرنا ہے۔