Thursday, 02 January 2025, 11:13:25 pm
 
مقبوضہ کشمیر،گاڑی کھائی میں گرنے سے 10مسافرجاں بحق
March 29, 2024

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سری نگر جموں شاہراہ پر ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دس افراد جاں بحق ہوگئے ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بدقسمت گاڑی کو حادثہ گزشتہ شب پیش آیا جب وہ ضلع رام بن میں بیٹری چشمہ کے قریب ایک گہری کھائی میں جاگری۔