Friday, 08 November 2024, 06:08:09 am
 
حریت کانفرنس کابھارت اورمقبوضہ کشمیرکی بدنام زمانہ جیلوں میں قیدحریت رہنماؤں اورکارکنوں کی حالت زارپراظہارتشویش
November 28, 2023

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے گزشتہ کئی سال سے بھارت اورمقبوضہ کشمیر کی بدنام زمانہ جیلوں میں غیرقانونی طورپرقیدحریت رہنماؤں اورکارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگرمیں ایک بیان میں کشمیریوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کو بدترین سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ظالمانہ پالیسیوں کامقصد کشمیریوں کے آزادی کے موقف کوتبدیل کرناہے جو انیس سوسینتالیس سے بھارتی حکومت کاایک خواب رہاہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ پرزوردیاکہ وہ ان خطرناک جیلوں کے ڈیتھ سیلز میں کسی طبی سہولت اور زندگی کی بنیادی ضروریات کے بغیرقیدکشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زارکانوٹس لے۔