Wednesday, 16 October 2024, 10:09:49 am
 
ایس سی او کے آئی ٹی کے ذریعے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کوبااختیار بنانے کیلئے اقدامات جاری
September 28, 2024

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔

ادارے نے اپنے لائحہ عمل کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیکنالوجی پارکس اور سینتیس فری لانسنگ مراکز قائم کئے ہیں۔

ان اقدامات سے غربت میں کمی آئی ہے اور علاقے کے نوجوانوں کی خود انحصاری اور معاشی آزادی میں مدد ملی ہے۔