Monday, 30 December 2024, 10:00:44 pm
 
چین کا اپنے فائیوجی نیٹ ورک کواپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
November 25, 2024

چین نے اپنے 5G نیٹ ورک کو 5G-A-اسٹینڈرڈ میں اپ گریڈ کرنے اور 6G سے متعلقہ تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ دینے سمیت ملک کے ڈیٹا انفراسٹرکچر کی تیاری کے لئے مسودے کے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔

نیشنل ڈیٹا بیورو کی طرف سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق، چین اپنے مشرقی، وسطی اور مغربی علاقوں میں بین الاقوامی مواصلاتی گیٹ ویز میں توازن قائم کرے گا اور بین الاقوامی سب میرین اور لینڈ کیبل کے معلوماتی چینلز کو وسعت دے گا۔

ایک سیٹلائٹ انٹرنیٹ بھی قائم کیا جائے گا جو خلائی اور زمینی سہولیات کو مربوط بنائے گا۔