معروف اردو شاعر اور ملی اور فلمی نغمہ نگار کلیم عثمانی کی 24 ویں برسی بدھ کے روز منائی گئی ۔
کلیم عثمانی کا اصل نام احتشام الٰہی تھا اور وہ 28 فروری اُنیس سو اٹھائیس کو بھارت کے شہر سہارن پور میں پیدا ہوئے۔
قیام پاکستان کے بعد کلیم عثمانی لاہور میں آباد ہو گئے۔ انہوں نے 1955 میں فلم انتخاب سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔
بعد میں کلیم عثمانی نے متعدد فلموں کیلئے مقبول گیت لکھے۔
انہیں 1973 میں فلم گھرانہ کے گانے ''تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجنا'' پر نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انہوں نے ''اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں'' اور ''یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسبان اِس کے'' سمیت کئی مقبول ملی نغمے بھی تحریر کئے۔
کلیم عثمانی سن 2000 میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔