ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ روحی بانو کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔
وہ دس اگست انیس سو اکیاون کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
روحی بانو کرن کہانی' زرد گلاب اور دروازہ میں اپنے کرداروں سے مشہور ہوئیں۔
انہیں انیس سو اکیاسی میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔
انہوں نے بے شمار اعزازات حاصل کئے جن میں نگار ایوارڈ' گریجوایٹ ایوارڈ اور لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ قابل ذکر ہیں۔
وہ دوہزار انیس میں آج کے روز استنبول میں وفات پاگئیں۔