Wednesday, 15 January 2025, 09:25:57 am
 
علامہ عنایت اللہ مشرقی کی61ویں برسی منائی گئی
August 27, 2024

خاکسار تحریک کے بانی ، مصنف ، عالم دین اور معروف ریاضی دان علامہ عنایت اللہ مشرقی کی 61ویں برسی منائی گئی۔

علامہ عنایت اللہ مشرقی پچیس اگست اٹھارہ سو تراسی میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے ریاضی اور طبیعات میں امتیازی نمبروں کے ساتھ گریجوایشن کی۔

وہ جید عالم دین اور کئی کتابوں کے مصنف تھے۔

علامہ مشرقی نے انیس سو اکتیس میں خاکسار تحریک کے نام سے ایک جماعت قائم کی جس کا منشور نظم وضبط ، خدمت اور اطاعت تھا۔تحریک جلد ہی ہندوستان بھر کی مضبوط سیاسی تنظیم بن گئی۔

علامہ عنایت اللہ مشرقی انیس سو تریسٹھ میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔