فائل فوٹو
پاکستان کی ٹی وی اور فلم کی مشہور اداکارہ رانی کی آج (ہفتہ)30ویں برسی منائی گئی۔
فلم اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ رانی 8 دسمبر 1946 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام ناصرہ تھا مگر 1962 میں انہوں نے رانی کے نام سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔
فلم ’دیور بھابی‘ سائن کرتے ہی گویا رانی کی قسمت کا ستارہ بھی عروج پر چلا گیا۔ اس کے بعد فلم ’بہن بھائی‘ سپرہٹ ثابت ہوئی اور پھر انہیں، ’انجمن‘ جیسی فلم ملی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
لاکھوں دلوں کو جیتنے والی اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 مئی 1993 کو 46 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔