Wednesday, 12 March 2025, 04:23:30 pm
 
پنجاب حکومت نے قانونی اصلاحات بارے کمیٹی تشکیل دے دی
February 25, 2025

پنجاب حکومت نے قانونی اصلاحات کے بارے میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں 1898 کے فرسودہ فوجداری قوانین میں ترامیم کے ذریعے تبدیلیاں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی کامران عادل قانونی اصلاحات کی کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عمران حسین رانجھا سیکرٹری ہونگے۔