Thursday, 12 September 2024, 05:50:01 pm
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر زور
February 27, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل پر زور دیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم ، حریت رہنماوں کی غیر قانونی نظر بندی، بھارتی فورسز کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لئے بھارت پر دباو ڈالے گی۔

انہوں نے بھارت پر زورد یا کہ وہ جموں و کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے،تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور کشمیر کا تنازعہ حل کرنے کیلئے مثبت اور با مقصد مذاکرات کرے۔