Tuesday, 14 January 2025, 06:26:20 pm
 
کشمیرمیں مودی کے دورے سے قبل سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت
January 11, 2025

فائل فوٹو

غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی پیر کو مقبوضہ جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ زیڈ موڑٹنل کا افتتاح کریں گے اور گاندربل کے علاقے سونہ مرگ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

بھارت کے اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے دونوں مقامات کو اپنی تحویل لے لیا ہے اور 20کلومیٹر تک سادہ کپڑوں میں ملبوس بھارتی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

پوری وادی کشمیر خاص طور پر سونہ مرگ میںبھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

الیکٹرانک آلات سے نگرانی اورفورسز اہلکاروں کی گشت بڑھادی گئی ہے جبکہ تلاشی کے لیے اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے اور کالے قوانین استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔