Wednesday, 15 January 2025, 05:39:59 am
 
بھارتی فوج کے چناب بریگیڈ کی قاتل گروہ ویلیج ڈیفنس گارڈز کی تربیت
January 14, 2025

بھارتی فوج کا چناب بریگیڈ بھارت مخالف اور آزادی کی حامی سرگرمیوں کی روک تھام کی آڑ میںضلع جموں میں قاتل گروہ ویلیج ڈیفنس گارڈز کے ارکان کو نہایت سخت تربیت دے رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی عسکریت پسندی کی حکمت عملی کے تحت جموں کے پسماندہ علاقوں میں ہندو انتہاپسندوں پر مشتمل ویلیج ڈیفنس گارڈز کو فروغ دیا گیا ہے۔

ماضی میں عوام الناس کو نشانہ بنانے والے ملیشیاء جیسے گروہوں کے فروغ پر انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں اور مقامی لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ویلیج ڈیفنس گارڈز کی تربیت اور انہیں مسلح کرنا تاریخ کو دہرانے کا سبب بن سکتا ہے ، جیسا کہ اس اقدام میں مناسب نگرانی اور احتساب کا طریقہ کار موجود نہیں۔