Thursday, 28 March 2024, 10:25:41 pm
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی
February 27, 2023

رات ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں روہڑی کی پولیس چوکی پر بھاری اسلحے سے لیس دہشتگردوں کے حملے میں دوپولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم کے بھرپورجواب پر دہشتگرداندھیرے میں فرار ہوگئے۔ادھرضلعی پولیس افسرعبدالرئوف بابرقیصرانی پاک فوج کی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچے اور واقعے کی تحقیقات شروع کیں۔