Monday, 27 July 2026, 07:39:20 am
 
پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے، گورنر پنجاب
July 26, 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں ریپبلکن پارٹی کے ارکان ریان زنکے اور مائیکل بومگارٹنر شامل تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے حل کے لیے معاونت کی کوششیں کر رہی ہے۔

امریکی وفد نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔