Monday, 27 July 2026, 07:43:12 am
 
وزیر آباد کے نالہ پالکھو میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ، پنجاب فلڈ وارننگ سینٹر
July 26, 2026

پنجاب فلڈ وارننگ سینٹر نے بتایا ہے کہ وزیرآباد میں نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق نالے میں پانی کا بہائو پانچ ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے محکمہ آبپاشی، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور دوسرے متعلقہ اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔