Monday, 27 July 2026, 07:36:49 am
 
وزیرِ اعلی پنجاب وژن کے تحت اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا عمل مزید تیز کر دیا گیا
July 26, 2026

وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت صوبے میں اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

بورڈ آف ریونیو کے سینئر رکن نبیل جاوید نے بتایا کہ بیالیس دیہات کی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جن میں ملتان صدر کے سات، صادق آباد کے پانچ اور کبیر والا، دنیا پور، چنیوٹ اور فیصل آباد صدر کے دو، دو دیہات شامل ہیں۔

نبیل جاوید نے کہا کہ دیہات کی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزکرنے سے فرد، انتقال اور رجسٹری سمیت زمین سے متعلق تمام خدمات جدید، شفاف اور تیز رفتار انداز میں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے مزید دیہات کی اراضی کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائز کرنے کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جارہا ہے۔