Monday, 27 July 2026, 07:39:18 am
 
مون سون سے نمٹنے کی جامع حکمتِ عملی سے پانی کی نکاسی میں بہتری آئی ہے، مریم نواز
July 26, 2026

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی مون سون سے نمٹنے کی جامع حکمتِ عملی کے نتیجے میں صوبے بھر میں بارشوں کے پانی کی نکاسی میں بہتری آئی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی جمع ہونے والے مقامات کی نشاندہی کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مصنوعی ذہانت پر مبنی نگرانی کے نظام سے منسلک 300 جدید کیمرے استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ چوبیس گھنٹے فعال ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کے ذریعے انڈر پاسز اور دیگر حساس مقامات پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے

پنجاب کے صوبائی ہنگامی ادارے کے مطابق صوبے بھر میں مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب فلڈ وارننگ سینٹر نے بتایا ہے کہ وزیرآباد کے مقام پر نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔