Sunday, 19 January 2025, 06:49:19 pm
 
چینی سرمایہ کاروں اور ورکرز کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومتی ترجیح ہے،وزیر داخلہ
May 26, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں اور ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معاملے کو افغان عبوری حکومت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس کو یقینی بنانے کیلئے نئے قواعد و ضوابط ترتیب دیئے گئے ہیں۔