فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان زندہ باد '' پاک فوج زندہ باد'' ریلی نکالی گئی۔
ریلی کا اہتمام یورپی یونین پاکستان دوستی فیڈریشن اور فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے کیا تھا۔
ہزاروں خواتین ، بچوں ، نوجوانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے قومی پرچم اٹھا کر ریلی میں شرکت کی ۔