Monday, 02 December 2024, 02:24:39 am
 
گلوکار سلیم رضا کی برسی منائی گئی
November 25, 2024

فلموں کے معروف گلوکار سلیم رضا کی اکتالیسویں برسی  منائی گئی۔وہ 4مارچ 1932کو بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ سلیم رضا نے اپنے فنی سفر کا آغاز لاہور سے کیا اور بہت جلد شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔انہوں نے کلاسیکی گلوکاری کی تربیت حاصل کی اور وہ المیہ گیت گانے کیلئے زیادہ مشہور تھے۔سلیم رضا کو 1960اور 1963میں نگار ایوارڈ سے نوازاگیا۔وہ 1983ء میںآج کے دن اکیاون سال کی عمر میں گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔