معروف صحافی' دانشور اور ادیب آغا شورش کاشمیری کی پچاسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
وہ چودہ اگست انیس سو سترہ کو لاہور میں پیدا ہوئے۔شورش نے تحریک پاکستان میں بھی فعال کردار ادا کیا۔
انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز انیس سو پینتیس میں کیا جب انہوں نے مسجد شہید گنج کانفرنس میں تاریخی تقریر کی۔
وہ انیس سو انچاس میں لاہور سے شائع ہونے والے رسالے ہفت روزہ چٹان کے چیف ایڈیٹر تھے۔
قید فرنگ' اقبال پیغام انقلاب' پس دیوار زنداں اور شب جائے کہ من بودم ان کی مشہور تصانیف ہیں۔
انہوں نے انیس سو75 میں آج ہی کے روز لاہور میں وفات پائی۔