مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر اور منی پور میں شہریوں کے خلاف ریاستی مظالم اور پیلٹ گن کے استعمال کا سلسلہ اب دہلی تک بھی پھیلا دیا ہے۔
بھارتی حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی نے میڈیا کے سامنے ایک ایسے نوجوان کو پیش کیا جو پیلٹ گن سے زخمی ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں احتجاج کے دوران پولیس کی پیلٹ گن فائرنگ سے اس نوجوان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی.
راہول گاندھی نے کہا کہ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے ہزاروں بھارتی نوجوانوں پر بھی شدید تشدد کیا۔