افریقی نژاد خواتین اور لڑکیوںکا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
دنیا بھر میں افریقی پس منظررکھنے والی خواتین اورلڑکیوںکو آج بھی معیاری، آسان اور اپنی ثقافت کے مطابق صحت کی بہترسہولتوں تک رسائی میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
دن منانے کا مقصد صحت کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تیاری اور ان پر عمل درآمد اور جائزہ لینے کے عمل میں افریقی خواتین اور لڑکیوں کی مؤثر شمولیت یقینی بنانا ہے۔