Saturday, 27 April 2024, 02:11:49 pm
سندھ کے نامور موسیقار استاد بیبو خان کی برسی
March 25, 2024

 سندھ کے نامور موسیقار استاد بیبو خان کی برسی پیر کو منائی گئی۔

استاد بیبو خان کا اصل نام محمد ابراہیم قریشی تھا اور انہوں نے 1904 میں شکارپور میں آنکھ کھولی۔ استاد بیبو خان نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد گامن خان اور استاد مبارک علی خان اور استاد مراد علی سے حاصل کی۔ وہ اپنے خاندانی ورثے یعنی دھرپد گانے میں بڑی مہارت رکھتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ استاد بیبو خان کی گائیکی کا شہرہ دور دور تک پھیلنے لگا ۔ آل انڈیا ریڈیو بمبئی میں ہر ماہ انہیں گانے کے لئے بلایا جانے لگا ۔ استاد بیبو خان کے شاگرد وں میں استاد قدرت اللہ خان، استاد نیاز حسین، استاد فدا حسین خان، محمد ہاشم کچھی، ہادی بخش خان، مائی اللہ وسائی، محمد صالح ساند اور اللہ دینو نوناری کے نام سرفہرست ہیں۔ استاد بیبو خان نے 25 مارچ 1954 کے دن حیدرآباد میں وفات پائی اور ٹنڈو یوسف کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔