اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم عالمی ادارے کے ان چودہ بااثر سفارتکاروں میں شامل ہیں جنہیں خبروں اور تجزیوں کی ویب سائٹس کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔
International Intrigue کے نام سے جاری ویب سائیٹ آسٹریلیا کے دو سابق سفیروں نے 2020ء میں شروع کی جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔
منیر اکرم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ویب سائیٹ نے انہیں ایک موثر مندوب قرار دیا ہے۔