Sunday, 06 October 2024, 12:51:16 pm
 
اداکار،گلوکاراورہدایتکاررنگیلا کی 19ویں برسی
May 24, 2024

فائل فوٹو

 فلمی اداکار اور ہدایت کار رنگیلا کی انیسویں برسی جمعہ کو منائی گئی۔

رنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا اور وہ 1937ء میں خیبر پختونخوا کے شہر پارا چنار میں پیدا ہوئے۔

1957ء میں رنگیلا نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم ''جٹی'' سے کیا جس نے انہیں جلد ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ان کی فلمی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور گیارہ مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔رنگیلا دو ہزار پانچ میں آج ہی کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔