سندھ اسمبلی کے نئے منتخب ارکان نے آج کراچی میں ایوان کے اجلاس کے دوران حلف اٹھایا۔
سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج احمد درانی نے اجلاس کی صدارت کی اور منتخب ارکان سے حلف لیا۔
اجلاس کے آغاز میں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایوان میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
اس موقع پر سپیکر آغا سراج درانی نے اعلان کیا کہ سندھ اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کل ہوںگے۔
اس مقصد کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دن گیارہ بجے ہوگا۔
وزیراعلی سندھ کے لئے انتخاب پیر کو ہوگا۔
صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی اتوار کو جاری اور وصول کئے جائیںگے اور امیدواروں کی حتمی فہرست کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اسی شام نوٹس بورڈ پر لگائی جائیگی۔
سندھ اسمبلی میں اکثریتی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سید مراد علی شاہ کو وزیراعلی کے عہدے کیلئے پہلے ہی نامزد کرچکی ہے۔