صدرڈاکٹرعارف علوی نے تمام بچوں کوسکولوں تک رسائی فراہم کرکے خواندگی کی شرح بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم کااعادہ کیاہے۔تعلیم کے عالمی دن جوآج منایاجارہاہے کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہمیں سکول کے باہربچوں کے داخلے پرتوجہ دیناہوگی۔صدرنے تعلیمی نظام بہتربنانے اورنوجوانوں کوجدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ایک قابل عزت روزگارکمانے کے قابل بنانے کے عزم کابھی اظہارکیا۔عارف علوی نے کہاکہ تعلیم ترقی کاایک طاقتورمحرک ہے اورغربت کم کرنے اورصحت کی سہولتیں بہتربنانے کے لئے بھی ناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی وسائل میں خاطرخواہ سرمایہ کاری کے بغیرکوئی ملک پائیدارترقی نہیں کرسکتا۔