Wednesday, 15 January 2025, 04:51:03 pm
 
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جون کے آخر تک ائرایمبولنس سروس شروع کرنے کی ہدایت
May 23, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے آخر تک ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ائیرایمبولینس سروس دور دراز علاقوں سے ہنگامی صورتحال میں مریضوں کومنتقل کرے گی ۔

انہوں نے طلباء کیلئے سی پی آر تربیتی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ سکولز، کالجز اوریونیورسٹیوں کے طلبا کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جائے گی۔