Sunday, 05 May 2024, 04:07:53 pm
گلوکارہ بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں
December 22, 2022

پاکستان کی کلاسیکل گلوکارہ بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئیں۔مرحوم گلوکارہ کئی فلموں میلہ سجنا دی اور نئی زندگی میں اپنے کام کے لیے مشہور تھیں۔ان کے مشہور گانوں میں، مت سمجھو ہم نے بھولا دیا اور کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے معروف گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بلقیس خانم نے گلوکاری کے فن میں غیر معمولی مقام حاصل کیا۔ ان کی وفات سے موسیقی کے میدان میں ایک خلا پیدا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بلقیس خانم کی موسیقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔