Saturday, 21 December 2024, 09:59:20 pm
 
پاکستان اور یورپی یونین کا اپنے دوطرفہ تعلقات پراطمینان کا اظہار
September 22, 2023

پاکستان اور یورپی یونین نے اپنے موجودہ دوطرفہ روابط پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہیں مثبت سمت میں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی اور یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے سربراہ جوزف Borrell کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان کے ماحولیاتی تبدیلی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ادھر وزیرخارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور رواں سال جون میں اسلام آباد میں باہمی سیاسی مشاورت کے پانچویں دور میں کی گئی پیشرفت کا جائزہ لیا۔