Sunday, 23 February 2025, 04:31:51 am
 
وزیراعظم کا ملک کی تقدیر بدلنے کے پختہ عزم کا اظہار
February 22, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دلجمعی سے کام کر رہی ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران معیشت مستحکم ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارا ہدف زراعت اور صنعت کے شعبوں کو مستحکم کرنا ہے تاکہ برآمدات

کو فروغ دیا جائے اور لاکھوں لوگوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے بھی ان شعبوں میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح چالیس فیصد سے کم ہو کر دو اعشاریہ چار فیصد پر آ گئی ہے جبکہ پالیسی ریٹ بھی بائیس فیصد سے کم ہو کر بارہ فیصد ہو گیا ہے۔

شہباز شریف نے اجتماعی کوششوں کے ذریعے ملک کی تقدیر بدلنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے امن ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے خارجی طاقتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاستدان نے ہمیشہ ہم پر الزامات لگائے، پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کے لئے دن رات سازشیں کی جاتی رہیںہڑتالوں اور دھرنوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب تک جان میں جان ہے، ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔