Sunday, 06 October 2024, 01:33:47 pm
 
نمیرا سلیم کا سفر خلائی تحقیق میں پاکستان کی موجودگی کی علامت ہے،سولنگی
November 21, 2023

پاکستان کی پہلی خلاباز نمیرا سلیم کا سفر خلائی تحقیق میں ملک کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت ہے جو قوم کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ بات آج اسلام آباد میں نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے نمیرا سلیم کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں نمیرا سلیم سے رہنمائی لیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نمیرا سلیم نے خلائی تعلیم کو خلائی سفارتکاری کے طور پر فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کا تعاون ناگزیر ہے۔

نمیرا سلیم خلاء میں سفر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں اور پہلی ورجن کلیکٹک کی خلاباز بانی جنہوں نے گزشتہ ماہ کی چھ تاریخ کو ورجن گلیکٹک کشتی پر سفر کیا۔