الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔
یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست اس ماہ کی 27 تاریخ کو شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔
ابتدائی فہرست پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔