سکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائی میں چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر مسلح افواج نے بھرپور طریقے سے اُن کے خفیہ مقامات کو نشانہ بنایا اور چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔
مارے جانے والی خوارج سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔