صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں 4 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنا آپریشن جاری رکھا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنی مٹی کے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے۔
انہوں نے انسانیت کے دشمنوں اور ان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔