ناول نگار اور مختصر کہانی نویس قراة العین حیدر کی آج 17 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
وہ اردو ادب کے نمایاں ترین ناموں میں سے ایک تھیں، ان کے ادبی کاموں میں بارہ ناول اور مختصر کہانیوں کے چار مجموعے شامل ہیں۔اُنیس سال کی عمر میں ان کی پہلی مختصر کہانی ''بی چوہیا'' بچوں کے رسالے پھول میں شائع ہوئی تھی، انہوں نے اپنا پہلا ناول ''میرے بھی صنم خانے'' لکھاتھا۔ان کا انتقال آج کے روز بھارت کے شہر اُتر پردیش میں ہوا۔