Monday, 10 February 2025, 07:49:18 am
 
قومی اسمبلی میں سال 25-2024کے لئے بجٹ پربحث
June 21, 2024

قومی اسمبلی میںسال 25-2024 کیلئے بجٹ پر بھی بحث جاری رہی۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے روایتی بجٹ سے باہر نکلنے کی ضرورت پر زور دیا اور تجویزپیش کی کہ پائیدار ترقی کے لئے عوام دوست اور کاروبار دوست بجٹ تیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالنے کی بجائے جاگیرداروں اور بڑے زمینداروں کی زرعی آمدن کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے۔

قومی اسمبلی کی رکن عائشہ ناز تنولی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیاد ت ترقی کرے گا۔

عمر فاروق نے تجویز پیش کی کہ کسانوں کو زیادہ ریلیف دیا جائے اور ان کی پیداوار کی مناسب قیمت دی جانی چاہیے۔