Friday, 14 March 2025, 12:58:41 am
 
چھوٹے کاروبارکے فروغ کیلئے سمیڈا کومؤثربنایا جائے گا،ہارون اختر
March 13, 2025

ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار کے فروغ اور صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے لیے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اتھارٹی کو مؤثر بنایا جائے گا۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ادارے کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق سمیڈا کی تنظیم نو ضروری ہے تاکہ وہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے۔

معاون خصوصی کو سمیڈا کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔