Wednesday, 15 January 2025, 01:30:55 pm
 
کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیری آج سینئر حریت قائدین اور شہدائے ہاول کی برسی منا رہے ہیں
May 21, 2024

کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیری آج سینئر حریت قائدین میر واعظ مولوی محمد فاروق خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے ہاول کی برسی منا رہے ہیں۔ میر وعظ مولوی محمد فاروق کو انیس سو نوے اور عبدالغنی لون کو دو ہزار دو میں بھارتی قابض افواج نے شہید کیا تھا۔آج ہول کے قتل عام کا شکار بننے والوں کو بھی یاد کیا جائے گا۔ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب میر واعظ مولوی محمد فاروق کا جنازہ لے جاتے ہوئے کشمیریوں پر بھارت کی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آج اس دن کی یاد میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔