نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور انسانی حقوق کی وزارت نے مختلف صلاحیتوں کے حامل خصوصی بچوں کے والدین کیلئے ایک آن لائن ایپ کا آغاز کیا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کا دنیا سے رابطہ قائم کرا سکیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی آئی ٹی بورڈ سکول تک رسائی سے محروم مختلف صلاحیتوں کے حامل تقریباً تیس ہزار خصوصی بچوں کو تعلیمی دھارے میں لا رہا ہے۔
یہ ایپ بچوں کے گھروں کے قریب واقع مناسب تعلیمی اداروں کے انتخاب میں ان کی معاونت کرے گی تاکہ وہ متعلقہ اداروں میں جائے بغیر داخلے کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں۔