Saturday, 09 November 2024, 02:25:00 pm
 
حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیرمیں شہید10نوجوانوں کوشاندارخراج عقیدت
September 20, 2023

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کئے گئے دس نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی موجودہ بدترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل نظربندی کی بھی مذمت کی اور اُن کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔