گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ علاقے میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں ۔
وہ جمعرات کو سکردو میں بلتستان یونیورسٹی کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کی نئی عمارت مقررہ وقت میں تعمیر کرلی جائے گی۔